عالمی ادارہ کے سربراہ انتونیو گوترش کی چینی صدر سے ملاقات میں گفتگو

اوساکا ۔ 28 جون (اے پی پی) اوساکا میں جی20- سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کثیر الطرفہ نظام اور بین الاقوامی معاملات میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے پرچم تلے دنیا کے اتحاد اور ترقی کے …

اوساکا ۔ 28 جون (اے پی پی) اوساکا میں جی20- سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کثیر الطرفہ نظام اور بین الاقوامی معاملات میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے پرچم تلے دنیا کے اتحاد اور ترقی کے خواہشمند ہیں۔ چین اقوام متحدہ اور سیکرٹری جنرل کے کاموں کی پوری طرح حمایت کرتا رہے گا۔

Leave a Reply