اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے اراکین صوبائی اسمبلی کے گروپ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات صرف ابتداءہے،اگلا گروپ ممبران قومی اسمبلی اور سینٹ کا ہوگا۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں،اور عوامی سطح پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی لہذا ظاہر ہے لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔