سمندر پار پاکستانیز اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھائیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری

146
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی ذوالفقار بخاری نے سمندر پار پاکستانیز سے کہا ہے کہ وہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم سے استفادہ کرتے ہوئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم کے بارے میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ان سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اچھا موقع ہے جنہوں نے ابھی تک پاکستان میں اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیز اس اچھے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان میں اپنا کاروبار اور اثاثے کلیئر کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں پراپرٹی کی خریداری میں حصہ ڈالنا چاہیے جو ملکی ترقی کےلئے ضروری ہے۔ پاکستان میں ایکسچینج ریٹ بہتر ہے اور یہاں ڈالر اور پاﺅنڈز میں سرمایہ کاری سے انہیں فائدہ ہو گا۔