اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور کوئٹہ کے المناک واقعہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق افغان صدر نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی دونوں ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے اور ہم اس کا مشترکہ کوششوں سے خاتمہ کریں گے۔