
چیسٹرلی سٹریٹ ۔ یکم جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست دے دی، یہ سری لنکا کی ایونٹ میں تیسری کامیابی جبکہ ویسٹ انڈیز کی چھٹی شکست ہے، دونوں ٹیمیں پہلے ہی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں، سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے، فرننڈو نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، جواب میں کالی آندھی ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 315 رنز بنا سکی