وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اعلی سطحی اجلاس

112

لاہور۔2 جولائی(اے پی پی )وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے اراضی کی دستاویزات کا حصول مزید آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اراضی سینٹرز کیساتھ24 کمرشل بینکوں کے ذریعے بھی اراضی کی دستاویزات کا اجرائکیا جائے گا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور24کمرشل بینکوں کے مابین سروس لیول کے معاہدے کے تحت بینکوں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ تک رسائی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمرشل بینک بھی اراضی کے دستاویزات کی تصدیق کرسکیں گے اورعوام اس نظام کے تحت کمرشل بینکوں سے اراضی کی دستاویزات بھی حاصل کرسکیں گے۔ا