اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) مارچ 2015ءسے لیکر اب تک پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ایل این جی کے 42 کارگو جہاز درآمد کئے ہیں جن سے مجموعی طور پر 13کروڑ 33 لاکھ 7 ہزار 87 ایم ایم بی ٹی یو گیس درآمد کی گئی ہے تاکہ توانائی کی ملکی ضروریات کو پورا کیا جسکے کمپنی کے بیان کے مطابق پی ایس او گیس کی درآمد کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم معاہدے کر رہی ہے اور رواں سال کے آغاز پر بھی پی ایس او نے قطر گیس سے ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے پندرہ سال کے لئے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ہر سال 3.75 ملین ٹن ایل این جی درآمد کی جائے گی۔ قطر گیس کے ساتھ کئے جانے والے معاہدہ سے پی ایس او پاکستان میں ایل این جی درآمد کرنے والی بڑی کمپنی بن چکی ہے۔