مقبوضہ بیت المقدس۔ 05 جولائی (اے پی پی)فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے منامہ میں سینچری ڈیل سے متعلق کانفرنس پر تبصرے میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام مسئلہ فلسطین بارے امریکا کی ثالثی کو قبول نہیں کریں گے۔ محمود عباس نے امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ اوسلو معاہدے سے لے کر اب تک امریکیوں کی طرف سے کوئی …
فلسطینی عوام مسئلہ فلسطین بارے امریکا کی ثالثی قبول نہیں کریں گے، محمود عباس

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس۔ 05 جولائی (اے پی پی)فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے منامہ میں سینچری ڈیل سے متعلق کانفرنس پر تبصرے میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام مسئلہ فلسطین بارے امریکا کی ثالثی کو قبول نہیں کریں گے۔ محمود عباس نے امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ اوسلو معاہدے سے لے کر اب تک امریکیوں کی طرف سے کوئی نئی ثالثی نہیں ہوئی ہے۔فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ مذاکرات سے قبل ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے حل کو تسلیم کرے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو فلسطین نے 25 اور 26 جون کو منامہ کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا کوئی بھی منصوبہ اور فارمولا کامیاب نہیں ہو سکے گا جس میں بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم نہ کیا گیا ہو اور جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق کو نظر انداز کر دیا گیا ہو۔








