لارڈز ۔ 05 جولائی (اے پی پی) پاکستانی فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ورلڈ کپ میں بہترین باﺅلنگ کا نیا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، انہوں نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 19 برس اور 90 دن کی عمر میں 6 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے 9.1 اوورز میں 35 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر پاکستان کی طرف سے ورلڈ کپ میں بہترین باﺅلنگ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ شاہین آفریدی نے 5 میچز میں مجموعی طور پر 16 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔