آئی اے ای اے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کرے گی

واشنگٹن۔ 06جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) ایران کی جوہری سرگرمیوں کے تعلق سے پیدا شدہ خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نےاپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ آئی اے ای اے ایران کی غیر قانونی جوہری سرگرمیوں کے تعلق سے پیدا شدہ خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک …

واشنگٹن۔ 06جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) ایران کی جوہری سرگرمیوں کے تعلق سے پیدا شدہ خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نےاپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ آئی اے ای اے ایران کی غیر قانونی جوہری سرگرمیوں کے تعلق سے پیدا شدہ خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک خصوصی سیشن منعقد کرے گی۔ایران کے جوہری ہتھیاروں کے مجموعہ کے مد نظر اس پر جوہری ہتھیاروں کی خواہش کو ترک کے لئے دباو¿ ڈالا جانا چاہئے“اس سے پہلے ویانا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں امریکی سفیر جیکی وولکوٹ نے آئی اے ای اے بورڈ سے ایران کے جوہری پروگرام کی اطلاعات پر گفت و شنید کرنے کے لئے میٹنگ بلانے کی اپیل کی تھی۔

Leave a Reply