روس شام میں ایک نئے دستور کی تیاری کی حمایت کرے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 06جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام گیئر پیڈرسن نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ ادلب صوبے میں تشدد کے خاتمے کے لیے تعاون اور شام میں ایک نئے دستور کی تیاری کی حمایت کرے۔ انہوں نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ترکی ادلب میں تشدد کے واقعات …

اقوام متحدہ ۔ 06جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام گیئر پیڈرسن نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ ادلب صوبے میں تشدد کے خاتمے کے لیے تعاون اور شام میں ایک نئے دستور کی تیاری کی حمایت کرے۔ انہوں نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ترکی ادلب میں تشدد کے واقعات میں کمی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ روس اور ترکی نے ادلب میں اشتعال انگیز کارروائیوں میں کمی کے لیے ایک معاہدے پر بھی اتفاق کیا تھا تاہم اس ڈیل کے باوجود علاقے میں تشدد کے واقعات بدستور جاری ہیں۔

Leave a Reply