چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد سے چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کی الوداعی ملاقات

بیجنگ۔ 6 جولائی (اے پی پی)چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد سے ہفتہ کو یہاں چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان کے قریبی دوست‘ قابل اعتماد پارٹنر اور اچھی پڑوسی ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔ انہوں نے پاکستانی قیادت‘ حکومت اور چینی عوام کی …

بیجنگ۔ 6 جولائی (اے پی پی)چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد سے ہفتہ کو یہاں چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان کے قریبی دوست‘ قابل اعتماد پارٹنر اور اچھی پڑوسی ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔ انہوں نے پاکستانی قیادت‘ حکومت اور چینی عوام کی جانب سے مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سی پیک منصوبے پر پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک چین شراکت داری میں پاکستانی سفیر کے کردار کی تعریف کی اور اس کا شکریہ ادا کیا۔ چین کے سٹےٹ کونسلر نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

Leave a Reply