چین میں پاکستان کے سفیر سبکدوش ہونے والے سفیر مسعود خالد کی بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ سے الوداعی ملاقات

بیجنگ ۔ 08جولائی (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر سبکدوش ہونے والے سفیر مسعود خالد نے بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے الوداعی ملاقات کی اورپاک چین تعلقات میں بڑھتے ہوئے تعاون پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور بہترین پڑوسی ملک ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا …

بیجنگ ۔ 08جولائی (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر سبکدوش ہونے والے سفیر مسعود خالد نے بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے الوداعی ملاقات کی اورپاک چین تعلقات میں بڑھتے ہوئے تعاون پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور بہترین پڑوسی ملک ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین جیسے دوست ملک میں بطور سفیر خدمات سرانجام دینا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ اس موقع پر مسعود خالد نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے ملنے والی رہنمائی اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں چین پاک اقتصادی راہدری پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply