وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی آزادی ٹرین کے کامیاب اجراءپر ریلوے افسران کو مبارکباد

156

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آزادی ٹرین کے کامیاب اجراءپر ریلوے افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس کے روٹ میں سرگودھااور فیصل آباد کا سیکشن بھی شامل کیا جائے تاکہ وہاں کے لوگوں کو بھی تفریح کے مواقع حاصل ہوسکیں۔ آزادی ٹرین جن جن ریلوے اسٹیشنوں پر قیام کرے گی وہاں عوام کی تفریح اور حفاظت کے مکمل انتظامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ یہ بھی فیصلہ ہواکہ ٹرین کا دورانیہ بڑھا کر زیادہ سے زیادہ سیکشنز پر گاڑی کو لے جایا جائے تاکہ سب لوگ اس کو دیکھ سکیں۔ مزید برآں وزیر ریلوے نے ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کو ہدایت کی کہ پورے ملک میں ایسی جگہوں کی نشاندہی کی جائے جو ہمارے استعمال میں نہیں ہیںاوربیکار پڑی ہیں۔ فوری اقدامات اُٹھاتے ہوئے آئندہ دو مالی سالوں کیلئے کم از کم 2000دوکانوں کی تعمیرکے بعد انہیں لیز پر دیا جائے تاکہ ریلوے کی آمدن میں مزید اضافہ ہوسکے اور اُن جگہوں کابہتر مصرف ہوسکے۔