ثانیہ مرزا ریو اولمپکس گیمز ٹینس ایونٹ کے مکسڈڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

139
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ریو ڈی جنیرو ۔ 12 اگست (اے پی پی) ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ریو اولمپکس گیمز ٹینس ایونٹ کے مکسڈڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا نے روہن بوپنا کے ہمراہ پہلے راﺅنڈ میں سمانتھا سٹوسر اور جان پیئرز پر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو شکست دی۔ برازیل میں جاری میگا گیمز میں ٹینس کے مکسڈڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا پر مشتمل بھارتی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمانتھاسٹوسر اور جان پیئرز پر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو 7-5 اور 6-4 سے زیر کر کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔