اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ”سیسلین مافیا“ کی طرح پاکستانی مافیا نے رشوت، دھمکیوں ، بلیک میلنگ اور ریاستی اداروں سمیت عدلیہ پر دباﺅ کے حربے استعمال کئے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی مافیا نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک چھپائے گئے اپنے اربوں ڈالرز کو محفوظ بنانے کےلئے ایسے حربے استعمال کئے ہیں۔