تاجر معیشت کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے گا، ہمایوں اختر خان

135

لاہور۔13 جولائی(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ تاجر معیشت کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایو ں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مبینہ آڈیو، ویڈیو کے ذریعے خود کو دنیا کا سب سے بڑا مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور اس میں کئے گئے انکشافات سے ان کی تمام تدبیریں الٹ ہو گئی ہیں ۔ (ن) لیگ نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مبینہ ویڈیو کے ذریعے قومی اداروںکو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے اپنے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے ۔