دبئی۔ 18 جولائی (اے پی پی)سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انڈونیشیا کے140 سالہ معمر ترین شخص اور اس کی دو بیٹیوں کو حج کی دعوت دی ہے۔ جکارتہ میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے نے بتایا کہ انڈونیشیا کے معمر ترین شخص نے خادم حرامین شریفین سے ایک ویڈیو فوٹیج کے ذریعے حج کرانے کی اپیل کی تھی۔ سعودی عرب کے فرمانروا نے ویڈیو دیکھنے کے بعد …
سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی انڈونیشیا کے140 سالہ معمر ترین شخص کو حج کی دعوت

مزید خبریں
دبئی۔ 18 جولائی (اے پی پی)سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انڈونیشیا کے140 سالہ معمر ترین شخص اور اس کی دو بیٹیوں کو حج کی دعوت دی ہے۔ جکارتہ میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے نے بتایا کہ انڈونیشیا کے معمر ترین شخص نے خادم حرامین شریفین سے ایک ویڈیو فوٹیج کے ذریعے حج کرانے کی اپیل کی تھی۔ سعودی عرب کے فرمانروا نے ویڈیو دیکھنے کے بعد حج حکام کواحکامات جاری کئے کہ ان کے ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ حکام نے مذکورہ خاندان کو حج کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جکارتہ میں تعینات سعودی سفیر التھگپی ان کی میزبانی کر ےںگے۔ انہوں نے انڈونیشیا کے معمر شخص کو بتایا کہ حج اسلام کے پانچ ستونوں میںسے ایک ہے اور ہر مسلمان کی خواہشں ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار حج کی سعادت ضرور حاصل کرے۔








