اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں میں سزا و جزا کی روایت کو مضبوط کرنا حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، وزارت اطلاعات کے مختلف شعبوں کو مزید متحرک کیا جائے، وزارت اطلاعات میڈیا کی معاونت سے عوام الناس تک صحیح معلومات پہنچانے اور منفی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار مزید مو¿ثر طریقے سے ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین، پرنسپل انفارمیشن آفیسر طاہر خوشنود اور وزارت اطلاعات کے دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔