وزیراعظم محمد نوازشریف کی پی آئی اے کی پریمیئر سروس کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنے کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور لوگ صرف ملک کی خوشحالی اور ترقی کےلئے اقدامات کی حمایت کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات اتوارکو یہاں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پریمیئر سروس کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام باشعور …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنے کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور لوگ صرف ملک کی خوشحالی اور ترقی کےلئے اقدامات کی حمایت کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات اتوارکو یہاں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پریمیئر سروس کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ اس طرح کے عناصر کی حمایت نہیں کرتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت احتجاج نہیں بلکہ مکالمے کی سیاست کے تسلسل کی ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی طرزسیاست سے ملک میں غربت اور ناخواندگی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے اورعام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ پی آئی اے کی پریمیئر سروس سے متعلق وزیراعظم نے بتایا کہ طویل عرصہ تک مالیاتی مسائل سے دو چار رہنے کے بعدپی آئی اے مسائل سے باہر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پریمیئر سروس کے آغاز سے پی آئی اے کم فاصلے اور نسبتاً کم قیمت پربہترین خدمات فراہم کرے گی ۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ پریمیئر سروس خدمات کے معیار کو برقرار رکھے گی اور اس سے ایئر لائن کو بھاری منافع حاصل ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply