واشنگٹن ۔ 23 جولائی (اے پی پی) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے نے اپنے اوپر عائد تجارتی پابندیوں کے باعث امریکا میں اپنے” فیوچر وے ٹیکنالوجی ریسرچ “ مراکز کے دوتہائی ملازمین کو فارغ کردیا۔سلیکان ویلی، گریٹر سیٹل، شکاگو اور ڈیلاس میں ہواوے کے ٹیکنالوجی کے حوالے سے تحقیقی مراکز ہیں جہاں850 ملازمین کام کررہے تھے جن میں سے 600 کو فارغ کیا گیا ہے۔ ہواوے کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تعداد میں کمی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے، یہ فیصلہ امریکی پابندیوں کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔