
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سیفران وانسداد منشیات شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ گذستہ سال آج کے دن اللہ تعالی نے پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کی 1996ء سے جاری جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور پاکستان کے عوام نے ایک سال قبل اس روز اپنا فیصلہ سنایا ۔جمعرات کو پاکستان تحریک کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم تشکر منایا جا رہا ہے اس موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ہزار میل کے سفر کا آغاز پہلے قدم سے ہو گیا ہے۔1996ءسے عمران خان کی مسلسل جدوجہد کو اللہ تعالی کی ذات نے 25 جولائی 2018 ء کو صلہ دیا ۔پاکستان کے عوام نے 25 جولائی کو اپنا فیصلہ سنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان بھر کے عوام کے درست فیصلے کے ثمرات ملک اور قوم کو لوٹانے کا وقت ہے جیسا کہ میرے قائد نے کہا ہے کہ ہم پاکستان پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔