دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوگی کانفرنس 2 اگست تک جاری رہے گی

103

اسلام آباد ۔ 28جولائی (اے پی پی) دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس پیر سےاسلام آباد میں شروع ہوگی،9 سال کے بعد ہونے والی یہ بین الاقوامی کانفرنس 2 اگست تک جاری رہے گی۔پاکستان کی میزبانی میں کانفرنس میں بنگلا دیش اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کی اسمبلیوں سے بھی وفود شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی صدرات سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ۔ "ایک خوشحال اور ترقی یافتہ جنوبی ایشیا کی طرف پارلیمانی سفر ” کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر اور سیکرٹری جنرل سی پی اے اکبر خان سمیت اہم مبصرین پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد نوشاد ، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر اور غیرملکی اراکین پارلیمنٹ کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ سی پی اے جنوبی ایشیاء ریجن کی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے۔