پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی گئی آل پاکستان انٹر ڈویژنل ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

70

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی گئی آل پاکستان انٹر ڈویژنل ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔