اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکار ہوئے جن کی درستگی کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں اور انھوں نے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے ،ن لیگی رہنماﺅں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے صدیقی صاحب کے معاملے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکار ہوئے جن کی درستگی کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں اور انھوں نے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے ،ن لیگی رہنماﺅں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے صدیقی صاحب کے معاملے کو اچھالا۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے عرفان صدیقی کے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے،حقائق کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا، جس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہوگی اس کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔









