صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا ایوان صدر میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر ایسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں اقلیتیں محفوظ اور تمام شہریوں کیلئے مساوی مواقع فراہم ہوں گے، وزیراعظم ملک کو ریاست مدینہ کی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر ایسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں اقلیتیں محفوظ اور تمام شہریوں کیلئے مساوی مواقع فراہم ہوں گے، وزیراعظم ملک کو ریاست مدینہ کی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ایوان صدر میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزرائ،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ، سینیئر افسران اوراقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدرمملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1996ءمیں جب پاکستان تحریک انصاف کے قیام کیلئے مشاورت کا عمل جاری تھا تو اس وقت یہ بات سوچی گئی تھی کہ جس پاکستان کیلئے جدوجہد کی جائے گی اس کا نقشہ کیسا ہوگا، تین دنوں میں طویل مشاورت کے بعد ” پاکستان ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست ہوگا“ کے جملے پر اتفاق کیا گیا ، یہ چاروں الفاظ اپنے اندر وسیع ترمعانی اورمفاہیم کے حامل ہیں۔