صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سینیٹر اعظم خان سواتی اور معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے پیر کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ قائم مقام چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے پیر کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ قائم مقام چیئرمین نادرا ذوالفقار علی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔