اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج ایک مرتبہ پھر اقلیتی برادری کے یکساں حقوق کی بات کی، آئین پاکستان تمام شہریوں کے یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے‘ سندھ حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،مولانا فضل الرحمان اقتدار کا نشہ پورا کرنے کیلئے …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج ایک مرتبہ پھر اقلیتی برادری کے یکساں حقوق کی بات کی، آئین پاکستان تمام شہریوں کے یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے‘ سندھ حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،مولانا فضل الرحمان اقتدار کا نشہ پورا کرنے کیلئے مدارس کے طلباءکو ڈھال بنارہے ہیں‘ مولانا فضل الرحمان قوم کے رہبر بن کرسامنے آئیں ، رہزنوں کا ساتھ چھوڑ دیں، مولانا فضل الرحمان ملین ملین کھیلتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں گیارہ اگست اقلیتوں کے دن کے حوالے ایوان صدر میں پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پاکستان میں بسنے والے تمام شہری جن کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے کہ یکساں حقوق کی بات کی ہے‘ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم میں سبز رنگ مسلم اکثریت اور سفید رنگ اقلیتی برداری کی نمائندگی کرتا ہے۔









