اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین اِقتصادی راہداری مُلک کے لےے باعث ِ تبدیلی منصوبہ ہے ، گوادر کی بندر گاہ پر تیز ی سے کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کا صوبہ معاشی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ پےر کو ان خےالات کا اظہار انہوںنے پاکستان نیوی وارکالج لاہورمیں پاک چین اِقتصادی راہداری اور اُبھرتے ہوئے بحری خطرات کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔