وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری مشترکہ اور قومی کاز ہے، پارلیمان کی قراردار پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاس ہوگی۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیری آج پاکستان کی پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔امید کرتے ہیں …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری مشترکہ اور قومی کاز ہے، پارلیمان کی قراردار پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاس ہوگی۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیری آج پاکستان کی پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے اجلاس کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمان میں کشمیریوں کے جائز اور قانونی حق کی ترجمانی کی۔انہوں نے بھارت کا حقیقی انتہا پسندانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔وزیراعظم نے دنیا کو باور کرایا کہ کشمیر ایک بنیادی تنازعہ ہے جس کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ایک خواب رہے گا۔

مزید خبریں