کشمیر کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری کو آگاہ کریں’ ڈاکٹر رمیش کمار

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں پر مشتمل وفود بنا کر دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجے جائیں جو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری کو آگاہ کریں' بھارت نے کشمیر میں اپنے آئین کا قتل عام کیا یہ جمہوریت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں پر مشتمل وفود بنا کر دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجے جائیں جو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری کو آگاہ کریں’ بھارت نے کشمیر میں اپنے آئین کا قتل عام کیا یہ جمہوریت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمارنے کہا کہ کشمیر میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ہے اور دوسری طرف یہاں منفرد قومی پرچم اس ایوان میں اقلیتوں کی طرف سے بنایا گیا ہے۔ پاکستان سنوارنے کے لئے غیر مسلم کمیونٹی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ پرچم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد نیک نیتی سے ہے تو ضرور کامیاب ہوگی۔ بھارت نے کشمیر میں اپنے آئین کا قتل کیا یہ جمہوریت پہ سوالیہ نشان ہے۔ ہمارے سیاسی اختلافات نے عالمی سطح پر کشمیر کو نقصان پہنچایا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم عالمی برادری کے سامنے یہ مسئلہ اٹھائیں۔ پارلیمنٹ کا موقف عالمی برادری تک پہنچائیں۔ تمام جماعتوں پر مشتمل ایک مشن بنایا جائے۔ ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی بند کریں۔ یہ مشن عالمی سطح پر جائے گا تو اس کا مثبت پیغام دنیا تک جائے گا۔

مزید خبریں