وزیراعظم عمران خان نے دریائے سندھ پر سمندر سے 45 کلومیٹر بالائی جانب سندھ بیراج تعمیر کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے صوبہ سندھ میں دریائے سندھ پر سمندر سے 45 کلومیٹر بالائی جانب سندھ بیراج/ویئر تعمیر کرنے کی منظوری دےدی۔ سندھ بیراج/ویئر کی تعمیر سے پانی کا ذخیرہ وجود میں آئے گا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق بیراج/ویئر تعمیر کرنے کی منظوری صوبہ سندھ میں آبی وسائل کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیشرفت ہے کیونکہ اس منصوبہ کی تعمیر …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے صوبہ سندھ میں دریائے سندھ پر سمندر سے 45 کلومیٹر بالائی جانب سندھ بیراج/ویئر تعمیر کرنے کی منظوری دےدی۔ سندھ بیراج/ویئر کی تعمیر سے پانی کا ذخیرہ وجود میں آئے گا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق بیراج/ویئر تعمیر کرنے کی منظوری صوبہ سندھ میں آبی وسائل کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیشرفت ہے کیونکہ اس منصوبہ کی تعمیر سے کوٹری بیراج کے زیریں علاقوں میں پانی کے مسائل حل کرنے اور کراچی کو پینے کے پانی کی اضافی فراہمی میں مدد ملے گی۔ سندھ بیراج کی تعمیر صوبہ سندھ خصوصاً کوٹری بیراج کے زیریں علاقوں میں معاشرتی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس بیراج کی تعمیر کی بدولت دریائے سندھ کے ڈیلٹا میں سمندری پانی کو چڑھنے سے روکنے، زرخیز اراضی سمندر ب±رد ہونے سے بچانے، ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے، مینگرووز جنگلات اور آبی حیات کی افزائش، آبپاشی اور آبنوشی کےلئے میٹھے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آبادی کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں