اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے دفعہ 370 کا خاتمہ شیخ عبداللہ اور مفتی سعید خاندان کی شکست ہے جو گزشتہ 70 سال سے اِس آرٹیکل کی چھتری کے نیچے بھارت کے مفادات کا تحفظ کر رہے تھے، اب محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ بھی بھارت کے بارے …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے دفعہ 370 کا خاتمہ شیخ عبداللہ اور مفتی سعید خاندان کی شکست ہے جو گزشتہ 70 سال سے اِس آرٹیکل کی چھتری کے نیچے بھارت کے مفادات کا تحفظ کر رہے تھے، اب محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ بھی بھارت کے بارے میں وہی کچھ کہہ رہے ہیں جو حریت پسند قیادت کہتی چلی آ رہی ہے، بھارت کی طرف سے دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد بھارت نواز کشمیری جماعتوں کا تحریک آزادی کے دھارے میں شامل ہو کر نئی دہلی کے خلاف جدوجہد کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاو¿ س اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں کی غالب اکثریت کل بھی بھارت کے خلاف تھی، آج بھی مخالف ہے اور آئندہ بھی مخالف رہے گی۔








