وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خطاب

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے برسراقتدار آنے کے بعد مسئلہ کشمیر زندہ ہوا ہے‘ مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہوگا‘ بھارتی اقدام کو ہم نہیں مانتے‘ برہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کی تحریک کو مزید تقویت ملی ہے‘ بھارت کی تقسیم اور بربادی اور کشمیر کی آزادی کا …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے برسراقتدار آنے کے بعد مسئلہ کشمیر زندہ ہوا ہے‘ مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہوگا‘ بھارتی اقدام کو ہم نہیں مانتے‘ برہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کی تحریک کو مزید تقویت ملی ہے‘ بھارت کی تقسیم اور بربادی اور کشمیر کی آزادی کا آغاز ہوگیا ہے‘ چین اور ترکی نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے‘ سفارتی سطح پر بھی اقدامات کئے جارہے ہیں‘ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی ترجیح مسئلہ کشمیر نہیں پروڈکشن آرڈرز تھے‘ متنازعہ بیانات سے شکوک و شبہات پیدا نہیں کرنے چاہئیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ کیا ہم اور عالم اسلام کشمیریوں کی توقعات کے مطابق کام کر رہے ہیں‘ کشمیر کے ساتھ پاکستان کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔

مزید خبریں