اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی تنسیخ سے بھارت کا غیر آئینی ، غیر جمہوری اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے اور بھارت نے ثابت کیا کہ وہ خطے میں امن عمل کیخلاف ہے۔بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جنگ کے خلاف اور …
آرٹیکل 370 اور 35-اے کی تنسیخ سے بھارت کا غیر آئینی ، غیر جمہوری اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی تنسیخ سے بھارت کا غیر آئینی ، غیر جمہوری اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے اور بھارت نے ثابت کیا کہ وہ خطے میں امن عمل کیخلاف ہے۔بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جنگ کے خلاف اور معاملات مذاکرات سے حل کرنے کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کی خواہش ہماری کمزوری نہ سمجھے،کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی بھر صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و استحکام کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران کئی اہم معاملات زیر بحث لائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پاک۔بھارت سفارتی تعلقات کا از سرنو جائزہ لے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مسلمان ملک اور انسانیت اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتا ہے۔








