اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج دنیا پر واضح ہو گیا کہ کشمیر کیلئے ہم سب ایک ہیں اور کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، مقصد کے حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج دنیا پر واضح ہو گیا کہ کشمیر کیلئے ہم سب ایک ہیں اور کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، مقصد کے حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے جس طرح ساو¿تھ سوڈان اور ایسٹ تیمور میں کردار ادا کیا وہیں کردار سلامتی کونسل کو کشمیری عوام کے لئے ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا کو بھارت کو کشمیری عوام کے قتل اور ان کی شناخت کو تبدیل کرنے سے روکنا ہو گا، اس سے پہلے کے بھارت اس غیر قانونی عمل سے دنیا کے دارالحکومتوں کو نقصان پہنچے سلامتی کونسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔








