میں ایک سال میں مسلم لیگ ن کو تین حصوں میں تقسیم ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور۔9 اگست(اے پی پی )دنیا بھر کے امن پسند لوگ اور پوری پاکستانی قوم انتہا پسند بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت کے انتہا پسند وزیراعظم کی جانب سے کشمیریوں کے استحصال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کشمیری عوام کا بلڈ گروپ پی پازیٹیو ہے اور ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ میں اپنے تمام کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو اپنے …

لاہور۔9 اگست(اے پی پی )دنیا بھر کے امن پسند لوگ اور پوری پاکستانی قوم انتہا پسند بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت کے انتہا پسند وزیراعظم کی جانب سے کشمیریوں کے استحصال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کشمیری عوام کا بلڈ گروپ پی پازیٹیو ہے اور ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ میں اپنے تمام کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو اپنے سینے پر اور اپنی قبروں پر پاکستانی پرچم لگا کر فخر محسوس کرتے ہیں۔کشمیری عوام خون میں نہا کر تاریخ رقم کر رہے ہیں اور بھارت کی پابندیاں ان کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مریم نواز کی گرفتاری پر احسن اقبال کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نارووال کے ارسطو نے بیگم صفدر اعوان کی گرفتاری کو کشمیر کاز سے قوم کی توجہ ہٹانے کا معاملہ قرار دے کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید خبریں