اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی انتہاءپسند تنظیم آر ایس ایس کے نظریہ سے نہ صرف کشمیریوں اور پاکستان کو خطرہ ہے بلکہ یہ نظریہ بھارتی مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں کیلئے بھی خطرناک ہے کیونکہ بھارت نے اپنے اقدامات سے خود اپنے بانیوں کے نظریات کی نفی کی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہاءپسند آر ایس ایس کے نظریہ سے ہر ایک کو خطرہ ہے، آر ایس ایس کے نظریہ سے نہ صرف کشمیریوں اور پاکستان بلکہ بھارتی مسلمانوں کو بھی خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ بھارت میں عیسائیوں اور دلتوں کیلئے بھی خطرناک ہے کیونکہ بھارت نے اپنے اقدامات سے خود اپنے بانیوں کے نظریات کی نفی کی ہے۔