راولپنڈی ۔ 14 اگست (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، نتائج کی پروا کئے بغیر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے مخاصمانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا اور کشمیر کاز کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے مکمل تیار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔