اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ملکی تاریخ کے اہم موڑ سے گزر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پوری قوم متحد ہے، دنیا میں کشمیر کی آواز بلند ہو رہی ہے کیونکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے، مودی آر ایس ایس کے فلسفے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ملکی تاریخ کے اہم موڑ سے گزر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پوری قوم متحد ہے، دنیا میں کشمیر کی آواز بلند ہو رہی ہے کیونکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے، مودی آر ایس ایس کے فلسفے کو لے کر چل رہے ہیں،کشمیریوں کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی نے حکومت سبنھالی تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا، آئندہ پانچ سال میں ملک کے غریب طبقے کو اپنا گھر فراہم کریں گے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر جاری ہے، غریب عوام کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت بیروزگاری میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو یہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








