وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی خصوصی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسئلہ کشمیرکو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایجنڈے پر ہم سب متحد ہیں،آج کا دن حکومت کی ایک سال کی تکمیل کا دن ہے لیکن ہم یہ دن اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں، بھارت نے مکروہ عمل ،سفاکیوں اور …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسئلہ کشمیرکو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایجنڈے پر ہم سب متحد ہیں،آج کا دن حکومت کی ایک سال کی تکمیل کا دن ہے لیکن ہم یہ دن اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں، بھارت نے مکروہ عمل ،سفاکیوں اور سیاہ اقدامات سے پوری مقبوضہ وادی کو جیل میں بدل دیا ہے، کشمیر میں معصوم بچے دودھ جبکہ بیمار افراد ادویات کے لئے ترس رہے ہیں، اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے والوں کو بھارتی مقبوضہ افواج کی جانب سے بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ہم نے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال دیا ہے، جس طرح اس حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی، میڈیا کی آزادی اور مثبت تنقید کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، حکومت نے ایک سال میں محنت، دیانتداری اور درست سمت میں پالیسیوں کا آغاز کیا، پالیسیوں کا ثمر عوام کی ترقی و خوشحالی کی صورت میں سامنے آئے گا

مزید خبریں