کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم اور عدالت میں لڑوں گا‘ وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹرفروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم اور عدالت میں لڑوں گا۔انہوںنے وزارت قانون میں ایک پودہ پاکستان کیلئے اور دوسرا کشمیر کے لئے لگایا۔اتوار کو وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام پلانٹ فار پاکستان کے تحت وزارت قانون میں شجر کاری مہم کا …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم اور عدالت میں لڑوں گا۔انہوںنے وزارت قانون میں ایک پودہ پاکستان کیلئے اور دوسرا کشمیر کے لئے لگایا۔اتوار کو وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام پلانٹ فار پاکستان کے تحت وزارت قانون میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔وزیر قانون نے وزارت قانون کے لان میں دو پودے لگائے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک پودہ پاکستان کیلئے اور دوسرا کشمیر کے لئے لگایا۔اس موقع پر سیکرٹری وزارت قانون و انصاف ارشد فاروق فہیم، جائنٹ سیکریٹری عمر عزیز اور وزارت قانون کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

مزید خبریں