اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزارت اطلاعات و نشریات سمیت تمام وزارتوں اور محکموں کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پیش کی۔ معاون خصوصی نے سب سے پہلے اپنی …
وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک سال کے دوران صحافیوں کو درپیش دیرینہ مسائل حل کئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزارت اطلاعات و نشریات سمیت تمام وزارتوں اور محکموں کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پیش کی۔ معاون خصوصی نے سب سے پہلے اپنی وزارت اور اس کے ذیلی اداروں میں ایک سال میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا مختصراً جائزہ پیش کیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک سال کے دوران صحافیوں کو درپیش دیرینہ مسائل حل کئے، جس میں آٹھویں عبوری ویج بورڈ کا اعلان کیا گیا ، اخبارات کے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کے بقایاجات ادا کئے گئے اور نئی ایڈورٹائیزمنٹ پالیسی بنائی گئی، پی ٹی وی اور وزارت کے ذیلی اداروں کے ملازمین کی عرصہ دراز سے زیر التوا پنشن کی ایک ارب سے زائد کی رقومات کی ادائیگیاں کی گئیں اور عوام کی اطلاعات تک رسائی کے حق کا کمیشن قائم کیا گیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی وزارت کی ایک سالہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے تقریب کے شرکاءکو آگاہ کیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات حکومت کی اہم وزارت ہوتی ہے جو حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے، اس وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کا عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔








