اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان ہماری نظر سے گزرا ہے یہ بیان اس بدترین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے جس میں بھارت گھیر چکا ہے اور اپنے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔اتوار کو …
بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان ہماری نظر سے گزرا ہے یہ بیان اس بدترین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے جس میں بھارت گھیر چکا ہے اور اپنے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔اتوار کو جاری بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مکینوں کا گذشتہ دو ہفتوں سے جاری بلا جواز محاصرہ بھی انتہائی قابل مذمت ہے اور بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق، اس محاصرے کی مزید طوالت بہت بڑا انسانی المیہ ہو گا‘ عالمی دنیا ، بالخصوص اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل نے اس غیر مستحکم صورتحال کا نوٹس لیا ہے۔








