اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان خود بھی تمام وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہے ہیں ، وزارت مواصلات ، پوسٹل سروسز، ریلوے، آئی ٹی ،سائنس وٹیکنالوجی ، تعلیم ،کامرس ، صنعت و پیداوار ، دفاع ،وزارت انسانی حقوق ،نجکاری اور سول ایوی ایشن ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور آبی وسائل ، پاور ڈویژن سمیت تمام وزارتوں نے ایک سال …
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزارت اطلاعات و نشریات سمیت تمام وزارتوں اور محکموں کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان خود بھی تمام وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہے ہیں ، وزارت مواصلات ، پوسٹل سروسز، ریلوے، آئی ٹی ،سائنس وٹیکنالوجی ، تعلیم ،کامرس ، صنعت و پیداوار ، دفاع ،وزارت انسانی حقوق ،نجکاری اور سول ایوی ایشن ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور آبی وسائل ، پاور ڈویژن سمیت تمام وزارتوں نے ایک سال کی قلیل مدت میں اپنے اپنے اہداف حاصل کئے ہیں ،عام آدمی اور خصوصی افراد کے لئے صحت انصاف کارڈ ، احساس غربت مکاﺅ پروگرام، 10ارب بلین ٹری سونامی جیسے سماجی تحفظ اورصحت کی سہولیات کی بہتری کے اقدامات دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کے لئے سفارتی محاذوں پر پاکستانی بیانیہ کو تسلیم کیا جانا،سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب سمیت مختلف ممالک سے تعلقات اور سرمایہ کاری کی ترغیب ،درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،ٹیکس اورمعاشی اصلاحات سے بحرانوں میں گھری ملکی معیشت کے استحکام کے سفر کا اغاز کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزارت اطلاعات و نشریات سمیت تمام وزارتوں اور محکموں کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پیش کی۔ معاون خصوصی نے سب سے پہلے اپنی وزارت اور اس کے ذیلی اداروں میں ایک سال میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا مختصراً جائزہ پیش کیا۔








