لاہور ۔ 19 اگست (اے پی پی) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزارت صنعت و تجارت نے مالی سال 2018-19 میں 45 ارب روپے کی ڈیوٹی ڈرا بیک سکیم جاری کی اور برآمدات کے زیرو ریٹڈ سیکٹرز کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی۔ اسی طرح پاور ڈویژن نے ایک سال کے دوران بوسیدہ ترسیلی نظام میں بہتری …
برآمدات کے زیرو ریٹڈ سیکٹرز کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی، مومنہ وحید

مزید خبریں
لاہور ۔ 19 اگست (اے پی پی) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزارت صنعت و تجارت نے مالی سال 2018-19 میں 45 ارب روپے کی ڈیوٹی ڈرا بیک سکیم جاری کی اور برآمدات کے زیرو ریٹڈ سیکٹرز کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی۔ اسی طرح پاور ڈویژن نے ایک سال کے دوران بوسیدہ ترسیلی نظام میں بہتری لا کر پیداشدہ بجلی کی ریکارڈ ترسیل کی، بجلی چوری کے خلاف مہم سے 1368ملین روپے برآمدکئے گئے،لائن لاسز میں 1.4فیصد کی کمی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق پاور ڈویژن نے ایک سال کے دوران اپنے اقدامات کے ذریعے ترسیلی نظام کو بہتر بنا کر لوڈ مینجمنٹ پر قابو پایا جس کے باعث شدید گرمی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔ 23,049 میگاواٹ بجلی کی ریکارڈ ترسیل کی گئی۔ بجلی چوری کے خلاف مہم شروع کی گئی۔ بجلی چوری کے خلاف مہم سے 1368ملین روپے برآمدکئے گئے۔ لائن لاسز میں 1.4فیصد کی کمی ہوئی۔ این ٹی ڈی سی نے 500کے وی کے 6 نئے گرڈ سٹیشنوں کو تقریباً2019کلو میٹر کی نئی ٹرانسمیشن لائنوں کے ساتھ ملانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ اسی مدت کے دوران 1820کلو میٹر ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ 220کے وی کے 14نئے گرڈ سٹیشنوں کے قیام کا منصوبہ بھی بنایا گیا۔ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سال 2018-19ء کے دوران 226 ملین روپے کی بچت کی۔








