اسلام آباد ۔ 17 اگست(اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ترک سکولوں کے حوالے سے ترکی کی حکومت کی تشویش اور مقامی سطح پر ان سکولوں کی افادیت کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے‘ ان سکولوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تین پاکستانی مخیرحضرات بھی شامل ہیں جو کروڑوں روپے کے وظائف دے رہے ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بلیغ الرحمان نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سطح پر اساتذہ کو عالمی سطح پر باقاعدہ ٹریننگ کرائی جاتی ہے، تمام سرکاری جامعات کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے کوشاں ہیں، اس سال اس کے بجٹ کو بڑھا کر 92 ارب روپے کردیا گیا، 25 ہزار نوجوانوں کو سالانہ تربیت دے رہے تھے اور اس سال سے ان کی تعداد 50 ہزار کریں گے