معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

39

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے جمعہ کو 12 سے ساڑھے 12 بجے کے دوران اظہار یکجہتی کرے گی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جمعہ کو آدھ گھنٹہ کے لئے ٹریفک رک جائے گی۔ پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان پرائم منسٹر آفس کے باہر کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر اجتماع میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں احتجاج کے لئے مرکزی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر انتظامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی اور منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں احتجاج میں شرکت کریں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سول سوسائٹی کی تنظیموں اور طالب علموں کو بھی احتجاج میں شامل کیا جائے گا۔