دبئی ۔ 17 اگست (اے پی پی) بھارتی ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی، سری لنکا کے ہاتھوں آخری ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی کینگروز کو پہلی پوزیشن سے بھی محروم ہونا پڑا، پاکستانی ٹیم ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے والی سری لنکن ٹیم ترقی پا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔