وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سیﺅل میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر گفتگو

65

لاہور ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر ترقی دینے کےلئے بین لاقوامی کمپنیوں سے شراکت داری کا خواہشمند ہے‘ گلوبل انفرا سٹرکچر کانفرنس حکومتی اور نجی ترقیاتی اداروں کے درمیان شراکت داری اور تعاون میں مفید ثابت ہوگی‘گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے پاکستان کے دیگر شہروں اور چین اور ایران کے ریل نیٹ ورک سے ملانے کےلئے کام جاری ہے۔وہ سیول (Seoul) کوریا میں منعقدہ تین روزہ گلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس 2019 میں شرکت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت ‘ ریلوے انفراسٹر کچر کی ترقی خطے کی خوشحالی اور دنیا کی معاشی ترقی کےلئے ناگزیر ہے‘بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری منصوبوں سے استفادہ کریں ‘ریل انفراسٹرکچر کی ترقی کےلئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔